پشاور(آئی این پی)تھانہ سربند پولیس نے جعلی انتقالات اور فرد نمبرات پر ضمانت کرانے والے جعل ساز گروہ سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، دونوں ملزمان منشیات کیس میں تحویل میں لی گئی گاڑی کے حوالے سے تھانہ سربند پولیس کو جعلی انتقالات دینے کی کوشش کر رہے تھے، ملزمان کا تعلق منظم جعل ساز گروہ سے ہے جو مقامی عدالت سے آرڈر حاصل کرنے کے بعد جعلی دستاویزات بنا کر ضمانت کرانے میں ملوث ہیں،
ملزمان میں سے ایک کا تعلق ضلع خیبر جبکہ دوسرا نواحی علاقہ شیخ محمدی کا رہائشی ہے جن کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے،تفصیلات کے مطابق تھانہ سربند پولیس نے منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی تحویل میں لی تھی جس کی بابت مقامی عدالت سے آرڈر موصول ہونے کے بعد جعلی ضمانتی فردات جمع کرانے کی کوشش کر رہے تھے جس پر ایس ایچ او تھانہ سربند سردار حسین نے دونوں ملزمان ماجد شاہ ولد حسرت شاہ اور عبدالرحمان ولد عقل خان کو گرفتار کر لیا ہے، ملزمان میں سے ایک ضلع خیبر جبکہ دوسرا نواحی علاقہ شیخ محمدی کا رہائشی ہے جن کا تعلق منظم جعل ساز گروہ سے ہے جو جعلی فرد نمبرات اور انتقالات کے ذریعے ضمانت کرانے میں ملوث ہیں،
ملزمان نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے دیگر ساتھیوں کی بھی نشاندہی کی ہے جن کی گرفتاری جلد متوقع ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں