موبائل کی دکان سے 8 لاکھ مالیت کے موبائل چوری، ملزمان کو گرفتار نہ کرنے کی صورت میں دھرنے کی دہمکی

نوشہروفیروز(آئی این پی) چوری کی واردات کا سلسلہ جاری، محراب پور موبائل کی دکان سے8لاکھ مالیت کے موبائل چوری، واقعہ خان واہن پولیس تھانہ کی حدود خان واہن شہر کے شاہی بازار میں پیش آیا جہاں چور تنویر میمن کی موبائل دکان کے تالے توڑ کر8لاکھ روپے مالیت کے بیش قیمتی موبائل چراکر لے گئے،

چوری واردات کیخلاف شہری اتحاد خان واہن نے پولیس تھانہ کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے چوروں کو گرفتار کرکے مسروقہ موبائل برآمد کرنے کا مطالبہ کیا بصورت دیگر قومی شاہراہ پر دھرنا دیا جائے گا،دوسری طرف پھل پولیس تھانہ کی حدود پھل شہر میں زرگر ندیم پیرزادہ کی دکان کی چھت میں نقب لگا کر چور 3 تولہ سونا، طلائی زیورات اور 60ہزار کی نقدی چراکرلے گئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close