سکھر(آئی این پی) پی پی عوامی لانگ مارچ، بائی پاس پرطویل ٹریفک جام، مسافر گاڑیوں سمیت شہریوں کو پریشانی کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے کراچی تا اسلام آباد تک نکالے جانے والے عوامی لانگ مارچ سکھر قیام کے بعد پنجاب کیلئے سکھر روانہ ہو گیا
عوامی لانگ مارچ بائی پاس پہنچنے کے بعد بائی پاس پر ٹریفک کی آمدورفت مکمل طور پر بند ہو گئی جس کے بعد مسافر گاڑیوں سمیت چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کی بھی لمبی قطاریں لگ گئی، ٹریفک جام کے باعث مسافر گاڑیوں سمیت اس میں سوار مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں