امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144 کے تحت غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی

پشاور(آئی این پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی زیر نگرانی یکم مارچ 2022 سے شروع ہونے والے سالانہ امتحانات میں شفافیت کو برقرار رکھنے کیلئے ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف نے امتحانی مراکز کی حدود میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ144 کے تحت غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔یہ حکم یکم مارچ سے لیکر 12 اپریل 2022 سالانہ امتحانات کے اختتام تک نافذالعمل ہوگا۔

اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 پی پی سی کے تحت کاروائی کی جائیگی۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close