آئس سمگل کرنے پر گرفتار تین ملزمان کو سزا، فی کس پانچ لاکھ روپے جرمانہ، دس دس سال قید کی سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا

مہمند(آئی این پی) مہمندکی ضلعی عدالت میں آئس سمگل کرنے پر گرفتار تین ملزمان کو سزا سنا دی گئی۔عدالت ہذا میں کیس کی پیروی مکمل۔تینوں ملزمان پرفرد جرم ثابت ہونے سے ایڈیشنل جج امجد حسین نے فی کس پانچ لاکھ روپے جرمانہ اور دس دس سال قید کی سزا سنا کر جیل بھیج دیا۔سزا یافتہ مجرمان لوئر سب ڈویژن کے دو مختلف مقامات پر رنگے ہاتھوں گرفتار کئے تھے۔ڈسٹرکٹ کورٹ ذرائع۔لوئر سب ڈویژن یکہ غنڈ کے پولیس نے دو مختلف مقامات پر آئس سمگل کی تین ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار کئے تھے۔

جس میں رحمان ولد عبدالملک سکنہ یوسف خیل اور اسرار خان ولد زرین سکنہ خوئزئی کو یک غنڈ منرل چیک پوسٹ پر 1000 گرام آئس سمیت جبکہ نظیم ولد بوڈا سکنہ خوئیزئی خادی خیل کو مثل کور خوڑ یکہ غنڈ میں 1000 گرام آئس سمگل کرنے میں گرفتار کئے تھے۔ملزمان کے خلاف ضلعی عدالت میں کیس چل رہا تھا۔عدالت ہذا میں کیس کی پیروی مکمل ہونے سے تینوں پر فرد جرم ثابت ہوئے۔جس پر ایڈیشنل جج امجد حسین نے مجرمان کو فی کس پانچ لاکھ روپے جرمانہ اور دس دس سال قید کی سزا سنا دی۔سرکار کے طرف سے دونوں کیسز کی پیروی اسسٹنٹ پبلک پراسیکوٹر شاہد عادل نے کی۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں