پولیس کارروائی، 17 کلو گرام چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار

کوئٹہ (آئی این پی) صو با ئی دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس نے 2مختلف کارروائیوں میں 17کلو گرام چرس برآمد کرکے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز پولیس تھانہ جناح ٹاؤن کے ایس ایچ او کامران بھٹی نے اہلکاروں کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم امیر حمزہ کو گرفتار کرکے 10کلو گرام چرس برآمد کرلیا

جبکہ دوسری کارروائی میں پولیس نے ملزم محب آغا کو گرفتار کرکے 7کلو گرام چرس برآمد کرلی ہے، دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close