حکومت واپڈا اور بجلی کمپنیوں کی نجکاری کا خیال دل سے نکال دے، خبردار کر دیا گیا

سکھر(آئی این پی) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکڑک سینٹرل لیبر یونین (سی بی اے) سکھر ریجن کے چیئرمین شجاعت علی گھمرو نے کہا ہے کہ حکومت واپڈا اور بجلی کمپنیوں کی نجکاری کا خیال دل سے نکال دے،واپڈا کے لاکھوں ملازمین اس نجکاری کو روکنے کیلئے سر دھڑ کی بازی لگادیں گے مگر نجکاری نہیں ہونے دیں گے،مرکزی کال پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر ریجن کے زیر اہتمام سیپکو ملازمین واپڈا کی نجکاری کے خلاف اور جائز مطالبات کے حصول کیلئے 3مارچ کو بھرپور یوم احتجاج منائے گی جاری کردہ بیان میں انہوں نے مزید کہاکہ واپڈا کے ملازمین اپنی جانوں پر کھیل کر پورے ملک میں بجلی کی سپلائی جاری رکھے ہوئے ہیں اور پاک فوج کے بعد ملک و قوم کے لیے خدمات انجام دیتے ہوئے واپڈا ملازمین شہید ہوتے ہیں ان کی جانوں کی قربانی کے باوجود حکومت کی جانب سے واپڈا کی نجکاری کا فیصلہ کسی طور قبول نہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کی کہ وہ فوری طور پر واپڈا کی نجکاری کا فیصلہ ترک کردے ورنہ ملک بھر کے لاکھوں واپڈا ملازمین سڑکوں پر ہونگے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں