لوڈر پل سے نیچے گرگیا، بجلی کے کھمبے گر نے سےدو بچوں سمیت3افراد زخمی

ڈیر ہ اسماعیل خان(آئی این پی)سب ڈویژن درازندہ میں لوڈر پل سے ٹکرا کر نیچے گرنے اور بجلی کے کھمبے سے گر نے کے واقعات میں دو بچوں سمیت3افراد زخمی، ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہمی کے بعد مقامی ہسپتال منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ضم شدہ قبائلی تحصیل درازندہ میں مختلف حادثات میں دو بچوں سمیت3افراد زخمی ہوگئے۔ پہلے واقعہ میں سب ڈویژن درازندہ کے علاقے امن میلہ کے قریب زرندپل پر تیز رفتار لوڈر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر پل سے ٹکرا کر پل سے نیچے جا گراحادثے میں ڈرائیور زخمی ہوگیا،

دوسرے واقعہ میں پرواڑہ میں بجلی کے کھمبے سے گر کر2 بچے زخمی ہو گئے۔ حادثات کی اطلاع پر ریسکیو1122 اسٹیشن 55کی میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے دونوں واقعات کے زخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہمی کے بعد مقامی ہسپتال منتقل کردیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close