چکوال میں گھر گھر تصدیقی عمل کا دوسرا مرحلہ 4 مارچ سے شروع

چکوال(آئی این پی) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر چکوال نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے احکامات پر ملک بھر کی ضلع چکوال میں بھی گھر گھر تصدیقی عمل کا دوسرا مرحلہ 4 مارچ 2022ء سے شروع ہو رہا ہے، اس مرحلے میں ایسے ووٹرز جن کی تصدیق پہلے مرحلے میں نہیں ہوسکی ان کی مستقل یا موجودہ پتہ پر تصدیق کرنے کے لیے یہ تصدیقی عمل 18مارچ 2022 ء تک پندرہ روز کے لئے جاری رہے گا جس کے لیے ہمارے منتخب کردہ شمار کنندگان ضلع چکوال میں بھی اس مرحلے کو سرانجام دینے کے لیے تیار ہیں۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ہمارے تعینات کردہ عملہ سے بھرپور تعاون کریں تاکہ ضلع چکوال میں زیادہ سے زیادہ ووٹ کا اندراج یقینی بنایا جاسکے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close