بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے 11,160 شہری پکڑے گئے

اسلام آباد (آئی این پی) ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، ایس ایس پی ٹریفک مظہر اقبال نے کہا ہے کہ گزشتہ 2ماہ کے دوران بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والے 11,160موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کی گئی، جب کہ متعدد موٹرسائیکل مختلف تھانہ جات میں بند کئے گئے،

کارروائی کا مقصد قیمتی جانوں کا تحفظ اور روڈڈسپلن قائم کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پی اسلام آباد محمد احسن یونس کی خصوصی ہدایت پر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کررکھا ہے، اس ضمن میں گزشتہ 2 ماہ کے دوران اسلام آباد ٹریفک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والے 11,160 موٹرسائیکل سواروں کوچالان ٹکٹ جاری کئے ہیں جبکہ متعدد موٹرسائیکل مختلف تھانہ جات میں بند کئے گئے، اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن ونگ نے مختلف سرگرمیوں کے دوران ہزاروں شہریوں کو روڈسیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی۔ایس ایس پی ٹریفک نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے اور اپنے خاندان کے تحفظ کو یقینی بنائیں،

موٹرسائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال ضرورکریں یہ آپ کی قانونی ذمہ داری اور تحفظ بھی ہے، ہماری اولین ترجیح شہریوں کی تحفظ اور قانون پر عمل درآمد کرانا ہے، ایس ایس پی ٹریفک نے مزید کہاکہ والدین کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل چلانے کی ہرگز اجازت نہ دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں