حافظ آباد(آئی این پی)حکومت کی مزدور دشمن پالیسیوں کے باعث ضلع بھر میں سینکڑوں پاورلومز فیکٹریاں بند ہونے سے ہزاروں مزدور بے روزگارہورہے ہیں اور اب حکومت نے ایک بار پھر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام اور صنعتکاروں پر بم گرادیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاورلومز مالکان ایسوسی ایشن ملک احمد مقصود نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دورمیں بجلی گیس اور تیل کی قیمتوں میں جس تیزی کے ساتھ اضافہ روز بروز اضافہ کیا جارہاہے وہ نہ صرف عوام دشمنی کا منہ بولتاثبوت ہے بلکہ اس نے ملک کی معیشت کو بھی تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے۔حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں نے نہ صرف مزدور اور صنعتکار بے روزگار ہورہے ہیں بلکہ انڈسٹری کا بھی دیوالیہ نکل چکا ہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں