پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2022 میں ضلعی مقابلے 3 مارچ کو منعقد ہوں گے

حافظ آباد(آئی این پی) محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب اور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2022کے سلسلہ میں ضلعی سطح کے مقابلہ جات 3 مارچ کو گورنمنٹ بوائز کالج حافظ آباد میں منعقد ہوں گے۔ پروگرام کے فوکل پرسن سی ای او ایجوکیشن جاوید اقبال باہر کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی خصوصی ہدایت پر صوبہ بھر میں پنجاب ثقافت اور علم و ادب کے فروغ کے سلسلہ میں پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام منعقد کر وائے جارہے ہیں۔

پہلے مر حلے میں ضلع کی سطح پر مو سیقی،مصوری، افسانہ نگاری، دستکاری، لوک رقص اور تھیٹر کے مقابلے منعقد ہونگے۔ اسکے بعد ڈویژن اور پھر صوبہ کی سطح پر مقابلوں کا انعقاد کیا جا ئیگا۔ انکا کہنا تھاکہ اسپیشل پر سنز کیلئے کسی بھی کیٹیگری میں حصہ لینے کیلئے عمر کی کوئی حد مقر ر نہیں۔مقابلوں کے پوزیشن ہولڈرزکو 10ہزار سے 40ہزار روپے تک نقد انعام دیا جائیگا۔ حافظ آباد ضلع کے پوزیشن ہو لڈرز 12مارچ کو گوجرانوالہ ڈویثر نل مقابلوں میں شرکت کرے گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں