کراچی(آئی این پی)ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل نے کہا ہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے سونے کے تاجر کو لوٹنے میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر کے لوٹی گئی رقم 3 کروڑ میں سے 46 لاکھ کی رقم برآمد کرلی،وہ پیر کو ڈی آئی جی آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے،اس موقع پر پولیس جانب سے برآمد کی گئی رقم اور اسلحہ میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا،شرجیل کھرل نے کہا کہ2و فروری کو ہونے والی وارادت میں تقریباً ساڑھے تین کروڑ روپے اسلحہ کے زور پر چھینے گئے تھے،
متاثرہ تاجر طلائی زیورات کی فروخت شدہ رقم بیگ میں لے کر رکشہ میں کینٹ ریلوے اسٹیشن کی طرف جا رہے تھے، داؤد پوتا روڈ مہران ہوٹل کے قریب چار ملزمان نے واردات کی تھی جو دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے،تفتیش کے لئے دو ٹیمیں بنائی گئی تھی۔ ٹیموں نے جیو فینسنگ اور ٹیکنیکل ڈیٹا اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کا ریکارڈ حاصل کیا،21 فروری کو واقعہ میں ملوٹ ملزم محمد ظاہر کو گرفتار کیا،جس نے دوران تفتیش واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا،گرفتار ملزم نے دوران انٹیروگیشن وارادت میں ملوٹ اپنے دیگر ساتھیوں کے نام بتائے۔ جنہیں بعد ازاں انفارمیشن اور ٹیکنیکل ٹیم کی مدد سے گرفتار کیا،گرفتار ملزمان میں سلمان، ظفر اور محسن شامل ہیں ان تمام سے 46 لاکھ کی رقم برآمد کر لی ہے۔ جبکہ ملزمان سے چار پسٹل بھی برآمد کیے گئے ہیں،گرفتار شدہ ملزمان پیشہ ور ڈکیت ہیں۔متعد بار جیل جا چکے ہیں،
کیس میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں،ملزمان مقامی ہیں کیس کے مختلف پہلووں پر کام جاری ہے، عنقریب مزید گرفتاریاں کی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں