بس سٹینڈ پر ناجائز قبضہ جمانے کی کوشش ناکام، 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا

پشاور(آ ئی این پی) تھانہ پہاڑ پور پولیس نے بس سٹینڈ پر ناجائز قبضہ جمانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق منظم قبضہ گروپ گروہ سے ہے جنہوں نے بس سٹینڈ کرایہ پر حاصل کرنے کے بعد ناجائز قبضہ جما رکھا تھا، کارروائی کے دوران بس سٹینڈ کا قبضہ واگزار کرا لیا گیا ہے جبکہ ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، کارروائی کے دوران ملزمان سے جدید خود کار اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مدعی سعید نے پولیس کو بس سٹینڈ پر قبضہ کرنے کی رپورٹ کی تھی ایس ایچ او تھانہ پہاڑ پور عبداللہ جلال نے اطلاع ملتے ہی فوری کاروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ ناجائز قبضہ میں ملوث ملزمان نذیر الحق ولد فضل الحق، نیاز علی ولد سید احمد، شبیر ولد آمیر خان، گل زادہ ولد مرزا خان، رحیم اللہ ولد حضرت بلال، محمد رفیق ولد سحر گل، حیات خان ولد گل خان، منصور الحق ولد نزیر الحق اور زر تاج ولد عبد الودود کو گرفتار کر لیا جو ضلع چارسدہ اور پشاور کے مختلف علاقوں کے رہائشی ہیں، ملزمان کا تعلق منظم قبضہ گروپ گروہ سے ہے جنہوں نے بس سٹینڈ کرایہ پر حاصل کرنے کے بعد قبضہ جما رکھا تھا، کارروائی کے دوران بس سٹینڈ کا قبضہ واگزار کر کے ملزمان کے قبضے سے جدید خود کار اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close