سماجی خدمتگار عبدالستار ایدھی کا 94 واں یوم پیدائش آج منایا جائیگا

فیصل آباد (آئی این پی)عالمی شہرت یافتہ سماجی خدمتگارعبدالستار ایدھی کا94 واں یوم پیدائش آج پیر28فروری کو منایا جائیگاوہ اٹھائیس فروری 1928ء کو بھارت میں پیدا ہوئے تھے عبدالستارایدھی کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں ملک بھرمیں تقریبات کاانعقاد کیا جائے گا، جس میں ان کی گرانقدر خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔

انسانی خدمت کے کام کو انہوں نے اتنی وسعت دی کہ ان کی فاؤنڈیشن کے 400سے زائد مراکز کام کررہے ہیں وہ 25جنوری2013 کو گردوں کے عارضہ میں مبتلا ہوئے اور 8جولائی2016 کو87 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں