ٹرانسفارمر چور گروہ سرگرم، 4 ٹرانسفارمر چوری، دیہایتوں کا احتجاج

نوشہروفیروز(آئی این پی) ٹرانسفارمر چور گروہ سرگرم، 4 ٹرانسفارمر چوری، دیہایتوں کا احتجاج، رسول آباد پولیس پوسٹ کی حدود میں گاؤں غلام اکبر لاشاری میں میر محمد لاشاری، فیض محمد لاشاری، امجد لاشاری، اور پرویز لاشاری کی زمینوں سے 4 ٹرانسفارمر اتار کر ان سے کوائلیں اتار کر لے گئے،

ٹرانسفارمر چوری کی واردات کیخلاف متاثرہ زمینداروں اور دیہایتوں نے رسول آباد کے مقام پر قومی شاہراہ پر احتجاج کرکے دھرنا دیا جس سے سڑک کے دونوں اطراف ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں، اس موقع پر رسول آباد پولیس کیخلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری اور ٹرانسفارمر لگانے کا مطالبہ کیا گیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close