سیاہ کاری کا الزام، ایک عورت سمیت دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، ملزم آلہ قتل سمیت پکڑا گیا

نصیرآباد (آئی این پی) نصیر آباد کے علاقے میں سیاہ کاری کے الزام میں ایک عورت سمیت دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا پولیس نے ایک ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ منجھوشوری کی حدود گوٹھ غیبی خان میں ملزم نوریز نے سیاہ کاری کے الزام میں اپنی اور اس کے مبینہ آشنا اکرم کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

واقع کی اطلاع ملنے پر منجھوشوری پولیس تھانہ کی پولیس پہنچ گئی اور نعشوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا پولیس نے ایک ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر کے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close