دالبندین (آئی این پی)سابق صوبائی وزیر اور رکن اسمبلی میر محمد عارف محمدحسنی نے سینڈک پراجیکٹ میں جاری خواتین و بچوں اور ملازمین کی جانب سے احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کرونا کی آڑ میں سخت پابندیوں کی شدید مذمت کی ہے اور کہاہے کہ مقامی لوگوں پر سیندک پروجیکٹ کے دروازے بند کرنا ناقابل قبول ہے
انہوں نے خواتین کے احتجاج کو ایم آر ڈی ایل اور ایس ایم ایل حکام کے منہ پر طمانچہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیندک پروجیکٹ میں مظالم کی انتہا کر دی گئی جہاں ملازمین کو کورونا کے نام پر قیدیوں کی طرح بند کرکے طویل عرصے تک چھٹی نہیں دی جاتی ہے جبکہ وہاں اسپتال اسکول، راستے اور دکانیں بھی بند کر دیے گئے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں اور ملازمین سخت پریشان ہیں لہذا تمام پابندیوں کو فوری طور پر ہٹایا جائے خواتین اور ملازمین کے مطالبات منظور کئے جائیں بصورتِ دیگر ضلع چاغی کے عوام سیندک پراجیکٹ انتظامیہ کے خلاف جگہ جگہ پر احتجاج کرے گی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں