26 کروڑ روپے کی آئس کرسٹل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، اسمگلرز کہاں گئے؟

کوئٹہ (آئی این پی) گوادر کسٹمز کی کامیاب کارروائی، بڑے پیمانے پر اندرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔ کسٹمز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز گوادر کسٹمز نے اوتھل کے مقام پر کار گاڑی سے 8.5کلو گرام آئس کرسٹل جسکی قیمت26کروڑ روپے بنتی ہے برآمد کرلی۔

کسٹمز ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر کسٹمز اسٹاف اوتھل کا اندورن ملک جانے والی کارکا تعاقب کیا تاہم اسمگلرز رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قریبی پہاڑوں میں فرار ہوگئے۔اس سلسلے میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close