کراچی(آئی این پی) انسداد دہشت گردی عدالت نے کراچی آپریشن کے اہم کردار ایس پی شاہ محمد اور ڈاکٹر دلشاد قتل کیس کا فیصلہ سنادیا ہے۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے کراچی آپریشن کے اہم کردار ایس پی شاہ محمد اور ڈاکٹر دلشاد کے قتل کا فیصلہ سنادیا ہے اور ایم کیو ایم کے ہائی پروفائل ٹارگٹ کلر رئیس ماما پر جرم ثابت ہوگیا ہے۔جرم ثابت ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت نے رئیس مما کو 25 برس قید کا حکم دیا ہے جبکہ مقدمے میں نامزد 2 افراد کو ناکافی شواہد کی بنا پربری کردیا گیا ہے،
بری کئے گئے افراد میں اعجازقادری عرف گورچانی اور آصف اقبال شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان پر تھانہ کورنگی میں قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا، ایس پی شاہ محمد شاہ کو 28 مئی 2012 میں لیبر اسکوائر بنگالی پاڑہ میں فائرنگ کرکے ان کے دوست ڈاکٹر دلشاد کے ساتھ قتل کردیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق شاہ محمد شاہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے رشتے دار اور کراچی آپریشن کے اہم کردار تھے۔سزا پانے والے رئیس مما سمیت اعجاز قادری و دیگر پر قتل،دہشت گردی کے دیگرمقدمات بھی زیر سماعت ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں