کوئٹہ (آئی این پی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی آے)نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طریقے سے بڑی رقم بیرون ملک منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کوئٹہ ائیرپورٹ پر ایف آئی اے ایمیرگریشن سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے نجی ایئرلائن سے دبئی جانے والے دو مسافروں سے بڑی تعداد میں غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔ملزمان سے ایک لاکھ 71ہزار500سعودی ریال جو کہ 81لاکھ روپے بنتے ہیں برآمد کرلیے۔
ترجمان کے مطابق ایف آئی اے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی، ملزمان سمیع اللہ اور نعمت اللہ کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں