خواتین کے تنازعہ پر مخالفین کی فائرنگ، ایک بھائی جاں بحق، دوسرا بال بال بچ گیا

ڈیر ہ اسماعیل خان (آئی این پی) درازندہ میں مستورات کے تنازعہ پر دو بھائیوں کی مخالفین پر فائرنگ، ایک نوجوان جاں بحق، دوسرا بال بال بچ گیا، درازندہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ درازندہ کی حدود علاقہ درازندہ میں مستورات کے تنازعہ پر محبت خان، نعمت خان پسران حاجی صا جان سکنائے موسیٰ خیل نے پیدل جانے والے عبدالکلیم اور اسکے33سالہ بھائی عبدالکریم پسران حبیب موسیٰ خیل پر فائرنگ کردی

جس کے نتیجے میں 33سالہ عبدالکریم فائرنگ کی زد میں آکر موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ عبدالکلیم بال بال بچ گیا۔ درازندہ پولیس نے مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر اس واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close