پاکٹ گائیڈ زکی پرنٹنگ اور فروخت پر پابندی لگا دی، امتحانی مراکزکے 500 میٹر کے قریب فوٹو کاپی مشینوں کے استعمال پر بھی پابندی

پشاور(آ ئی این پی)ڈپٹی کمشنر و کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز نے یکم مارچ 2022 سے شروع ہونے والے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر امتحانات کی روشنی میں پاکٹ گائیڈ زکی پرنٹنگ،اس کی فوٹو کاپی کرنے اور فروخت پر پابندی لگائی ہے۔امتحانی ہالوں میں نقل کی روک تھام اور متحانی عمل کو شفاف بنانے کی غرض سے ڈپٹی کمشنر نے امتحانی ہالوں کے 500 میٹر کے قریب فوٹو کاپی مشینوں کے استعمال اور اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی لگائی ہے۔

اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق مذکورہ حکم یکم مارچ 2022 سے عرصہ 30 آیام کیلئے نافذالعمل رہے گا جبکہ اس حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close