مبینہ پولیس مقابلہ، ملزم کو زخمی حالت میں دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ

جیکب آباد(آئی این پی)جیکب آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، ملزم کو زخمی حالت میں دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل گڑہی خیرو میں پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت سمیت اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے،جیکب آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق گڑہی خیرو تھانہ کی حدود بائے پاس روڈ پر پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں ایک ملزم محمد عثمان لولائی کو زخمی جبکہ اس کے دیگر دو ساتھیوں کمال خان لولانی اور غلام سرور لولائی کو گرفتار کرکے 2 ٹی ٹی پسٹل برآمد کرلئے گئے ہیں جبکہ جرائم پیشہ افراد کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،

زخمی ہونے والے ملزم کو علاج کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ادھر زخمی حالت میں گرفتار ملزم محمد عثمان لولائی نے بتایا کہ پولیس نے ہمیں بلاجواز گرفتار کیا ہے ہم جرائم پیشہ نہیں بلکہ زمیندار ہیں اور ہمارا تعلق شکارپور ضلع کے علاقے گڑہی یاسین کے گوٹھ بدو سے ہے، پولیس ہمیں بلاجواز گرفتار کرکے گڑہی خیرو تھانے لے گئی اور تھانے میں ہی مجھے گولی مار کر زخمی کیا گیا اوراب جعلی مقابلے کا دعویٰ کیا جارہا ہے،زخمی شخص کے مطابق ہماری دشمنی چل رہی ہے اس لیے ہمارے پاس لائسنس یافتہ ٹی ٹی پسٹل تھے پولیس نے ہمارے دیگر 2افراد کو بھی گرفتار کیا ہے ہمیں پولیس نے خطرہ ہے ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔ جبکہ گڑہی خیرو پولیس کے مطابق ملزمان واردات کے ارادے سے کھڑے تھے جنہیں مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close