گونگے اور بہرے افراد کا جائز مطالبات کیلئے احتجاج، ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا

جیکب آباد(آئی این پی)جیکب آباد میں گونگے اور بہرے افراد کا مطالبات کے حق میں احتجاج، مظاہرین کا ڈی سی آفس کے گیٹ کے سامنے دھرنا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں گونگے اور بہرے افراد کی جانب سے مطالبات کے حق میں شہید اللہ بخش پارک سے ایک ریلی نکالی گئی ریلی میں شامل افراد نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر بلاول بھٹو زرداری اور منتخب نمائندوں سے مطالبات منظور کرنے کے مطالبات درج تھے۔

مظاہرین نے شہر کے مختلف راستوں پر مارچ کیا اور ڈی سی آفیس کے سامنے پہنچ کر دھرنا دیا،جہاں مظاہرین نے آنکھوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج ریکارڈ کرایا،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمیں ہنر سکھانے کے لیے کچھ سال قبل کلب بنایا گیا تھا جہاں پر ہمیں فرنیچرکا کام سکھایا جاتا تھا لیکن عرصہ دراز سے وہ بھی بند کردیا گیا ہے جبکہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے اعلان کردہ 5فیصد کوٹہ کے تحت ملازمتوں پر بھی عملدرآمد نہیں کیا جارہا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ 5فیصد کوٹہ پر عمل کرایا جائے اور ہر ماہ وظیفے سمیت ہنر سکھانے کا کلب بحال کیا جائے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close