پولیس نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی، شہری کا گمشدہ پرس 2 لاکھ ر وپے نقدی کے ساتھ واپس لوٹا دیا

کراچی (آئی این پی) ضلع ایسٹ پولیس نے ایمانداری کی مثال قائم کردی،شہری زبیر احمد دو لاکھ روپے رقم اسپتال کے لیے لے کر جا رہا تھا،شہری سے موٹر سائیکل پر یونیوسٹی روڈ پر پرس گر گیا دوسرے شہری نے اٹھا لیا-اسی وقت ایس ایچ او تھانہ عزیز بھٹی عدیل افضال اور ٹیم گشت پر مامور تھے دوسرے شہری کو پرس اٹھاتے ہوے دیکھ لیا –

ترجمان ضلع ایسٹ پولیس کے مطابق ایس ایچ او نے پرس اٹھانے والے شہری سے لے لیا،پرس میں شہری کی دو لاکھ روپے نقدی بھی تھی۔ایس ایچ او عدیل افضال نے پرس اور نقدی دو لاکھ اصلی مالک کے حوالے کیا۔شہری نے پولیس کو مزید بتایہ کے یے رقم اسپتال لے کر جانی تھی بہت مجبوری میں رقم واپس ملی ہے-شہری نے خوشی کا اظہار کرتے ہوے ضلع ایسٹ پولیس کے افسران کا شکریہ ادا کیا اور دل سے دعایں کی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close