چھاپے کے دوران ایس ایچ او اور اہلکاروں پر تشدد، وردیاں پھاڑ دی گئیں

کراچی(آئی این پی)کراچی میں پولیس اہلکاروں کو چھاپہ مار کارروائی کے دوران تشدد کیا گیا اور ان کی وردیاں پھاڑ دی گئیں۔ ماڈل کالونی میں چھاپہ مارنے آئے پولیس اہلکاروں پر کئی افراد نے تشدد کیا، ہوٹل پر موجود کئی افراد نے ایس ایچ او اور اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ایس ایچ او اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ کئی افراد نے پولیس ٹیم پر تشدد کیا اور وردیاں پھاڑ دیں۔

تشدد کا نشانہ بننے والی پولیس ٹیم کو جان بچا کر بھاگنا پڑا۔پولیس کے مطابق پولیس ٹیم ماڈل کالونی میں ہوٹل پر چھاپہ مار کارروائی کے لیے گئی تھی، پولیس جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر ہوٹل پہنچی تھی، ہوٹل مالک کی جانب سے ملزمان کو فرار کرایا گیا۔پولیس کے مطابق کار سرکار میں مداخلت اور پولیس یونیفارم پر ہاتھ ڈالنے پر قانونی ایکشن ہوگا، ڈی ایس پی اور ایس پی بھی جائے وقوع پر پہنچ گئے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close