پی ٹی آئی نے جنوبی پنجاب کے 6 اضلاع میں پارٹی صدور کے ناموں کا اعلان کر دیا

ملتان(آئی این پی)تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب کے 6 اضلاع میں پارٹی صدور کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے،تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک اعلامیے کے مطابق پنجاب کے ضلع وہاڑی کا صدر اورنگزیب کھچی،ضلع خانیوال کے صدر پارلیمانی سیکرٹری برائے توانائی پیر ظہور حسین قریشی ہوں گے۔ضلع لیہ پی ٹی آئی کے صدر افتخار بابر، مظفر گڑھ کے صدر صابر علی قریشی،بہاولپور کے صدر اصغر جوئیہ اور لودھراں کے صدر میاں شفیق آرائیں ہونگے۔

نوٹیفکیشن خسرو بختیار اور سینیٹر عون عباس کے دستخطوں سے جاری کیا گیا۔اس ضمن میں پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل و وزیراعظم کے معاون خصوصی سینیٹر عون عباس بپی نے منتخب ہونے والے تمام ضلعی صدور کو مبارکباددی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے فلسفہ سیاست کے فروغ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے سرانجام دیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close