اسلام آباد پولیس کے افسر کا نجی ڈانس پارٹی کی ویڈیو کا نوٹس لے لیا گیا، کارروائی شروع

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد پولیس کے سب انسپکٹر کا نجی ڈانس پارٹی کی ویڈیو کا معاملہ۔آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے ویڈیو کا سخت نوٹس لے لیا۔ایس ایس پی آپریشنز کو فوری انکوائری کرنے کا حکم دے دیا جبکہ ایس ایس پی آپریشنز نے سب انسپکٹر کو معطل کردیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس افسران کو اپنے کنڈکٹ کے متعلق جوابدہ ہونا ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والے افسران کو سخت محکمانہ احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close