سینئر پولیس افسر کو دوبارہ آئی جی بلوچستان لگا دیا گیا

کوئٹہ (آئی این پی)او ایس ڈی محسن حسن بٹ گریڈ21کو دوبارہ آئی جی بلوچستان تعینات کر دیا گیا۔حکومت نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی محسن حسن بٹ (گریڈ21)کو دوبارہ آئی جی بلوچستان تعینات کر دیا ہے، وہ پہلے بھی 13 جون 2018 سے 22 جنوری 2021 تک آئی جی بلوچستان رہ چکے ہیں، موجودہ آئی جی محمد طاہر رائے (گریڈ21) کو نیکٹا کا نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا ہے،

ان کے پیشرو مہر خداداد لک کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دیگر نوٹیفکیشنز کے مطابق جوائنٹ سیکریٹری پارلیمانی امور ڈویژن شہزاد حمید کی گریڈ 20 میں ترقی، جوائنٹ سیکرٹری خزانہ ڈویژن، تقرری کے منتظر ڈی آئی جی احمد ارسلان کی خدمات اے این ایف اور ڈی آئی جی خالد خٹک کو اے این ایف سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close