فیصل آباد (آئی این پی) پنجاب بھر میں جنگلی جانوروں و پرندوں کے غیرقانونی شکار،کاروبار ناجائز قبضہ کیخلاف جاری ہے۔آپریشن کے دوران متعدد کامیاب کارروائیوں میں تین شکاریوں کو گرفتار کرکے ایک لاکھ بتیس ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف ضلع ننکانہ صاحب ذیشان یوسف جتوئی نے منڈی فیض آباد کے علاقہ سے ائرگن کے ساتھ جنگلی پرندوں کے شکار میں ملوث ایک شخص مختار ولد خلیل کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے کیس کمپاؤنڈ کرنے کی درخواست پر مبلغ بیس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا
اور اسی طرح ایک دیگر کارروائی میں کالے تیتر کو ناجائز قبضہ میں رکھنے کی پاداش میں ایک شخص کو کیس کمپاؤنڈ کرنے کی درخواست پربارہ ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا جبکہ گزشتہ روز صحرائے چولستان میں نایاب چنکارہ ہرن کاشکار کرنیوالے ملزم لقمان ولد نبی بخش ساکن چک نمبر 245تحصیل لیاقت پور کو سول جج/ مجسٹریٹ درجہ اول دفعہ تیس رحیم یارخان نے مبلغ ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف بہاولپور رائے زاہد علی کے مطابق یہ بہاولپورریجن میں تیسراجرمانہ ہے جو پروٹیکٹڈ ایریا ایکٹ کے تحت ہوااور یہ مقدمہ عدالت عالیہ کی ہدایت کی روشنی میں جنگلات،جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب کیلئے نامزدہونیوالی عدالت میں سنا گیاجس میں مقدمہ کی بھرپور اور مؤثر پیروی کی گئی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں