لاہور(آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کبیر والا میں عدالت کے باہرفائرنگ سے زیر حراست ملزم کے قتل کے وا قعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی ہے- جمعرات کو تفصیلات کے مطاقب وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے نوٹس پر پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیاہے-
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اورمقتول کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں