مولانا فضل الرحمن نے چاروں صوبوں کے دورے منسوخ کردئیے، وجہ کیا بنی؟

کوئٹہ (آئی این پی)جمعیت علما اسلام کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات دلاور خان کاکڑ نے کہا ہے کہ جمعیت علما اسلام کے مرکزی امیر و پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے سلیکٹڈ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے باعث بلوچستان سمیت چاروں صوبوں کے دورے منسوخ کردئیے تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

جمعرات کو بیان میں کہاگیا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران نیازی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے باعث اسلام آباد میں سیاسی جماعتوں کے رہنماں سے ملاقاتیں اور مصروفیات کے باعث پانچ مارچ کو کوئٹہ کا تین روزہ دورے کے سات ساتھ باقی صوبوں کا دورہ بھی منسوخ کردیا چھ مارچ کو کوئٹہسات مارچ نوشکی آٹھ مارچ چاغی اور نو مارچ کو سوراب اور خضدار کا دورہ کرنا تھا تاہم ملتوی کردیاگیا آئندہ تاریخوں کا اعلان صوبائی جماعت کریں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں