تحریک انصاف لیبر ونگ کی مرکزی تنظیم کا ڈھانچہ تشکیل دے دیا گیا، کس کو کیا عہدہ ملا؟

اسلام آباد(آئی این پی)تحریک انصاف لیبر ونگ کی مرکزی تنظیم کا ڈھانچہ تشکیل دے دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق رانا عبدالسمیع پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ کے صدر مقرر ہوئے ہیں جبکہ گل نمروز پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ کے مرکزی جنرل سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیں گے۔عبدالصبور شاہ مرکزی سینئر نائب صدر جبکہ عبدالرشید کاکڑ کو مرکزی نائب صدر کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔

مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف و وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور لیبر ونگ کے نئے ذمہ داران کیلئے نیک تمناں اور خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close