قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کاسمسٹر فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا اعلان

گلگت(آئی این پی)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میرتعظیم اختر نے کہاہے کہ طلبہ وطالبات اور ان کے والدین کی خصوصی درخواست پر وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے سمسٹر فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 4مارچ 2022تک توسیع کا اعلان کردیاہے۔ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے مطابق توسیع سے قبل سمسٹر فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 28فروری 2022بمعہ لیٹ فیس ایک ہزار تھی۔

وائس چانسلر نے طلبا اور والدین کی طرف سے مہینے کی آخری تاریخ ہونے سمیت دیگر مسائل کی بنا پر فیس جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع کرنے کی خصوصی درخواست کی۔جس پر وائس چانسلر نے 4مار چ 2022تک توسیع کرنے کااعلان کیا۔لہذا طلبہ وطالبات اپنی سمسٹر فیسز 4مارچ تک ادائیگی کو یقینی بنائیں۔4مارچ گزرنے کے بعد یونیورسٹی فیس جمع نہ کرانے والے طلبا کی رجسٹریشن منسوخ کریگی۔لہذا طلبہ وطالبات مطلوبہ تاریخ تک اپنی سمسٹر فیس کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close