رکشہ اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، ایک بچی سمیت 4 خواتین جاں بحق

خانیوال(آئی این پی) تیز رفتاری کے باعث رکشہ اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ایک بچی سمیت 4 خواتین جاں بحق 8 افراد زخمی ہسپتال منتقل ۔محسن وال سے تلبمہ روڈ نزد 3 ایٹ اے آرتیز رفتاری کے باعث ٹریکٹر ٹرالی اور رکشہ میں تصادم حادثے میں ایک بچی سمیت 4 خواتین جاں بحق 8 افراد زخمی جاں بحق ہونے والوں میں شمشاد بی بی عمر 27 سال مریم بی بی عمر چالیس سال زاہدہ بی بی عمر 32سال شمیم بی بی عمر 30 سال اسما بی بی عمر 6ماہ تھی تمام افراد موقع پر جاں بحق ہوگئی

زخمیوں میں فضا فاطمہ۔ بنا بی بی۔فدا بی بی کاشف۔شمیم بی بی شہنز بی بی انعم۔ نازیہ شامل ہے ذرائع کیمطابق رکشے میں 13 افراد سوار تھے ریسکیو 1122اطلاع ملتے ہیں موقع پر پہنچ گئی ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعدتحصیل ہسپتال میاں چنوں منتقل کردیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close