صادق آباد( آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی اور عباسی برادری کی سرکردہ اور شخصیت اسحاق خان عباسی نے اپنی برادری سمیت پیپلزپارٹی کو باضابطہ طور پر چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ(ن)اور لغاری گروپ میں شمولیت اختیار کر لی،اس سلسلہ میں ان کی رہائش گاہ پر ایک پروقار تقریب کاانعقادکیا گیا،جس میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ضلعی صدروسابق چیئرمین ضلع کونسل سردارمحمداظہرخان لغاری صوبائی نائب صدروسابق وفاقی وزیر صنعت وپیداوارسردارمحمدارشدخان لغاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا جوق سرجوق پاکستان مسلم لیگ(ن) میں شامل ہونا پارٹی قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے،
عوام کے قافلے جوق درجوق دیگرجماعتوں سے الگ ہو کر پاکستان مسلم لیگ(ن) میں شامل ہو رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت ناگزیر ہے،ملک کو بحرانوں اور مشکلات سے صرف مسلم لیگ(ن)ہی نکال سکتی ہے،انہوں نے کہا کہ لغاری گروپ خدمت خلق کی سیاست پر یقین رکھتا ہے،ماضی کی طرح آئندہ بھی لغاری گروپ سیاست میں اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کرتا رہے گا،ہم نے شرافت اصول پرستی اورخدمت خلق کی سیاست اپنا کر خطے جکی سیاست میں منفردمثالیں قائم کی ہیں،اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شامل ہونے والے سرداراسحاق خان عباسی نے سردار محمداظہرخان لغاری اور سردارمحمدارشدخان لغاری کی قیادت کو علاقے کی ترقی خوشحالی کے لئے نیک شگون قرار دیا اور کہا کہ لغاری گروپ کی مقامی سیاست میں شاندارکامیابیوں سے پاکستان مسلم لیگ(ن)پورے خطے میں مستحکم اور منظم ہو رہی ہے،ملکی ترقی کا راز پاکستان مسلم لیگ(ن)کے اقتدارمیں آنے سے ہے،تقریب میں لغاری گروپ اور عمائدین علاقہ نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں