شادی کی تقریب میں مہمانوں کی تعداد کتنی ہو گی؟ دفتر میں حاضری کس صورت میں 100 فیصد ہو سکے گی؟ مزاروں پر جانے کے لیے شرائط کیا ہوں گی، نئے قواعد جاری کر دیئے گئے

لاہور(آئی این پی)محکمہ صحت پنجاب نے کورونا کی پابندیوں میں نرمی کر دی ہے۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق کاروباری مراکز کورونا ایس اوپیز کے تحت کھولے جائیں گے جبکہ ریسٹوران میں ان ڈور اور آوٹ ڈائننگ کی ویکسینیٹڈ افراد کو اجازت ہو گی۔شادی کی ان ڈور تقریبات میں 500 مہمان شرکت کر سکیں گے، آوٹ ڈور تقریبات میں ویکسینیٹڈ افراد کی تعداد پر پابندی نہیں، مزارات میں بھی صرف ویکسینیٹڈ افراد کو آنے کی اجازت ہو گی، جم کھلے رہیں گے اور کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

دفاتر 100فیصد ویکسینیشن کی صورت میں مکمل اسٹاف کے ساتھ کھل سکتے ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ 80 ،ٹرینیں 100 فیصد مسافروں کے ساتھ چل سکیں گی جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں کھانے فراہم کرنے پر پابندی برقرار رہے گی۔اس کے علاوہ تمام تعلیمی اداروں کو کھلنے کی اجازت ہوگئی، 12 سال سے زائد عمر کا ویکسینیڈڈ ہونا ضروری ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close