کراچی(آئی این پی)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سال 2021ء ایس ایس سی پارٹ ون(جماعت نہم) جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کی مارک شیٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ سید شرف علی شاہ کی ہدایت کے مطابق ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹونے تمام الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ 24فروری 2022ء سے اپنے اتھارٹی لیٹر کے ساتھ بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن سے صبح 9:30 بجے سے شام 4:00بجے تک جنرل گروپ ریگولر کی مارک شیٹ حاصل کر سکتے ہیں
جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کی مارک شیٹ ان کے دیئے گئے رہائشی پتوں پر ارسال کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے اسکولوں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ مارک شیٹ حاصل کرنے کے بعد فوری طور پر طلباء و طالبات کو دے دی جائیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں