ڈاکوؤں نے کلینک میں گھس کر دوائی لینے والے مریضوں کو لوٹ لیا

فیصل آباد (آئی این پی)ڈاکوؤں نے کلینک میں گھس کر دوائی لینے والے مریضوں کو لوٹ لیا، ایل پی جی دکان میں ڈاکے کے دوران مزاحمت کرنیوالا شہری گولی لگنے سے لہولہان، پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود وارداتوں کا سراغ نہ لگا سکی۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ چھتری والا چوک میں ڈاکٹر محمد سلیم رضا کے کلینک میں ڈاکوؤں نے داخل ہو کر آنیوالے مریض زاہد سے 5ہزار کی نقدی وموبائل فون دوسرے مریض محمد شفیق سے سوا لاکھ کی نقدی، موبائل فون، گاڑی کی چابی چھین لی۔

تھانہ رضا آباد کے علاقہ بسم اللہ پارک میں شہباز کی ایل پی جی دکان میں گھسنے والے ڈاکوؤں نے مزاحمت پر محمد خالد کو گولی مار کر لہولہان کر دیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close