سینٹرل جیل میں بند خطرناک قیدی کی فینائل پی کر خودکشی کی کوشش

فیصل آباد (آئی این پی)سینٹرل جیل میں بند خطرناک قیدی کی فی نائل پی کر خودکشی کی کوشش‘متاثرہ قیدی کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال داخل کروادیاگیا۔سٹرل جیل میں بند تھانہ سٹی جڑانوالہ کے مقدمہ نمبری 830/21بجرم 337/201-302/363‘147کاملزم عظیم ولد سلیم نے گزشتہ شب جیل کے خوف سے دلبرداشتہ ہوکر فی نائل پی لیا

اور حالت غیر ہونے پر ساتھی قیدیوں نے جیل انتظامیہ کواطلاع کی تو مذکورہ قیدی کو فوری طور پر جیل ہسپتال منتقل کیاگیا تاہم حالت نہ سنبھلنے پر سول ہسپتال لایاگیا جہاں ڈاکٹرز اس کامعدہ واش کرکے جان بچانے کیلئے کوشاں ہیں ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close