خیر پختونخوا،سبی(آئی این پی) جوائنٹ ہیلتھ کوارڈی نیشن کونسل خیبر پختونخوا کی چیئرپرسن بی بی سلطانیہ و مریم عنبرین جنرل سیکرٹری جوائنٹ ہیلتھ کوارڈینیشن کونسل خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہمارے تمام جائز مطالبات فوری طور پر منظور کیے جائیں بصورت دیگر (آج) کو صوبے کی تمام نرسز، تمام نرسنگ کالجز کی فیکلٹی اور نرسز طلبا ء کے ہمراہ گورنمنٹ کالج آف نرسنگ ایل آرا یچ سے اسمبلی چوک تک ریلی نکالی جاے گی اپنے جائز حقوق کے حصول کے لئے کسی بھی قربانی سے دیغ نہیں کریں گے۔
اپنے خیالات کا اظہارانہوں نے ممبراں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وائس چیئرمین انور سلطانہ سینئر وائس چیئرمین ہاشم علی، ودیگر بھی عہدیدار بھی موجود تھے۔ جوائنٹ ہیلتھ کوارڈینیشن کونسل خیبر پختونخوا کی، چیئرپرسن بی بی سلطانیہ و مریم عنبرین جنرل سیکرٹری جوائنٹ ہیلتھ کوارڈینیشن کونسل خیبر پختونخوا نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صوبائی حکومت اور محکمہ صحت کی طرف سے گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف نرسنگ LRH کو MTI L میں شامل کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں اگر ایم ٹی ائی لیڈی ریڈنگ ہسپتال کو کالج کی ضرورت ہے تو اپنے لیے میڈیکل کالج، نرسنگ کالج بناسکتے ہیں جیسا کہ مردان میڈیکل کمپلیکس نے بنایا ہے یہ ایک ریاستی ادارہ ہے، جہاں صوبے کی عوام کے بچے وظیفہ پر تعلیم حاصل کر رہے ہیں، جبکہ ایم ٹی آئی غریب بچوں کے وظیفہ کو کمرشلائزیشن کی طرف لے جا کر نہ صرف ختم کرے گا بلکہ اسے آمدنی کا ذریعہ بھی بنائے گا۔تمام نرسنگ کالجز کی سول سرونٹس نرسز تعلیم یافتہ ماسٹر پی ایچ ڈی ڈگری اولڈروالی فیکلٹی کو ڈائریکٹرریٹ میں واپس بھیجا جائے گا، سول سرونٹس کی پوسٹیں بند کر دی جائیں گی جس کی زندہ مثال ایم ٹی ائی ا کے تحت ہسپتالوں میں سی این ایس گریڈ17 اورگریڈ18 کی جگہ ڈاریکٹر نرسنگ کو کنٹریکٹ پر تعینات کیا گیاہے،
اور سول سرونٹ نرسزکے ساتھ بدسلوکی کی زی؎ندا مشال ہی ہے۔ آج چوتھے دن بھی احتجاج جاری رہا اور مطالبات نہ ماننے کی صورت میں جاری رہے گا،احتجاج کے دائرے کو بھرہاتے ہوئے۔جواینٹ ہیلتھ کوارڈینیشن کونسل خیبر پختونخوا اپنے مطالبات کو حکومت وقت کے سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ کالج آف نرسنگ لیڈی ریڈنگ کو سیکریٹری ہیلتھ کی طرف کی کیا گیا نوٹیفیکیشن کو فوری طور پر واپس کیا جائے،صوبے کی تمام نرسنگ کالجز کوایم ٹی ائی (MTI)کے زریعے نجکاری کی طرف لے جانے کے تمام پایسز روک دی جائیں۔خیبر پختونخوا کی تما م بی ایس سٹوڈنس نرسزکا وظیفہ فوری طور پر ریلیز کیا جائے۔ خیبر ٹیچنگ نرسنگ کالج کے میل سٹوڈنس نرسز کے لیے الگ ہاسٹل کا انتظام کیا جائے۔خیبر پختونخوا کی گریڈ 16سے گریڈ 17،گریڈ 17سے گریڈ 18،گریڈ 18سے گریڈ 19اورگریڈ 19سے گریڈ 20نرسز خیر ی ہربوں کو فیوری طور پر ختم کیا جاے۔مندرجہ بالا مطالبات منظور کرنے کے لیے بروز پیر (آج) کو صوبے کی تمام نرسز، تمام نرسنگ کالجز کی فیکلٹی اور نرسز طلبا کے ہمراہ گورنمنٹ کالج آف نرسنگ ایل آرا یچ سے اسمبلی چوک تک ریلی نکالی جائے گی احتجاج کا مزیدلائحہ عمل ریلی کی شرکاء اعلان کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں