مادری زبان میں تعلیم دینے کا مطالبہ کر دیا گیا

پشاور(آ ئی این پی)قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤنے مادری زبانوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے تعلیم مادری زبانوں میں رائج کرنے کا مطالبہ کیا۔ قومی وطن پارٹی کے سیکرٹریٹ وطن کور پشاور سے مادری زبانوں کے عالمی دن کے مناسبت سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پشتو زبان کی ترقی و ترویج کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں جن اقوام نے اپنی مادری زبانوں کو اپنایا انھوں نے ہر میدان میں ترقی کی۔

انھوں نے کہا کہ ترقیافتہ قوم کی ترقیافتہ زبان ایک ترقی یافتہ کلچر بناتا ہے جو کہ معاشرے کو خوبصورتی،ترقی اور امن کا پیغام دیتا ہے اور یہی پیغام قومی وطن پارٹی کا ہے جس کیلئے پارٹی کی کوشش جاری ہے۔انھوں نے کہا کہ حکومت پشتو زبان کی ترقی و تریج کیلئے اقدامات اٹھائے کیونکہ ترقی یافتہ اقوام نے اپنے ہی مادری زبانوں میں تعلیمی نظام رائج ہونے کی بدولت ترقی کے منازل حاصل کئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ یہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ یہاں پر بھی مادری زبانوں میں تعلیم نظام رائج کرنے پر توجہ دی جائے اور مادری زبانوں کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ زبان احساسات کو دوسروں تک پہنچانے اور دوسروں کی محرکات سے بامقصد مستفید ہونے کا اہم ذریعہ ہے احساسات کو نہایت قریب سے واضح کرنے کیلئے وہ زبان اہم ہوتی ہے جو انسان اس وقت سیکھتا ہے جب وہ صرف اشاروں کی مدد سے ماحول سے آگاہی حاصل کرتا ہے اور عمر کے اس سطح پرہر بچہ ماں کی گود یا اس کے قریب ہی ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ ہر ذی روح اپنے احساسات کے ارتقائی مرحلے مادری یعنی ماں کی زبان میں طے کرتا ہے اور اس کی پوری زندگی میں مادری زبان کی اہمیت ہی رہتی ہے۔

انھوں نے پشتو زبان کے شعرا،،ادیبوں،دانشوروں اور قلم کاروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پختون خطہ اس وقت جس نامساعدحالات کا شکار ہے اس سے ہر گھر متاثر ہوا ہے اس کی تدارک کیلئے اپنے قلم کے ذریعے اپنا موثر کردار ادا کرے۔انھوں نے کہا کہ آج پختون قوم کوحکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی بدولت بے تحاشہ مشکلات کا سامنا ہے اور ان میں شدید بے چینی اور مایوسی پائی جا رہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close