پشاور(آ ئی این پی)جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام حلقہ پی کے 75 کے این سی 71‘ کوٹلہ محسن خان کے سوشل میڈیا کارکنوں کیلئے بیت النصر میں ارباب فاروق جان کی صدارت میں تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں نیبر ہوڈ کونسل 71 کے امیر ارباب بابر خان ‘ ڈپٹی جنرل سیکرٹری واجد رؤف خان ‘ سیکرٹری اطلاعات ارباب حاشر خان ‘ سوشل میڈیا انچارج ون اسامہ جاوید خان ‘ سوشل میڈیا انچارج ٹو بلال خان شفاعت لالا ‘ میاں اسماعیل ‘ یاسین خان ‘ یاسر خان ‘ ارباب سعید اللہ خان اور سو سے زائد سوشل میڈیا کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی
جن کو پروجیکٹر کے ذریعے باقاعدہ ویڈیو ایڈیٹنگ ‘ مکسنگ ‘ فوٹو کو کیپشن اور نام لگانے سمیت ویڈیو کو تھمب نیل اور لوئر تھرڈ لگانے کی تربیت دی گئی تاکہ ان کے سکلز میں نکھار لایا جائے جس پر سوشل میڈیا کے کارکنوں نے صوبائی رہنماء و سابق امیدوار پی کے 75 ارباب فاروق جان کا شکریہ ادا کیا۔ ارباب محمد فاروق جان نے سوشل میڈیا سے متعلق تربیت مکمل کرنے والوں میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے اور باقاعدہ انہیں ٹاسک سونپ دیا گیا کہ وہ اپنے علاقوں میں جا کر جماعتی سرگرمیوں کی تشہیر کریں۔ ارباب محمد فاروق جان نے کہا کہ جمعیت کے کارکنوں کیلئے وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا کے سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ ان کی صلاحیتوں سے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے اور عام انتخابات میں بھر پور استفادہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے کارکن جمعیت علمائے اسلام کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں گے اور سوشل میڈیا پر جمعیت علمائے اسلام کے خلاف ہر قسم کے پروپیگنڈے کا بھر پور دفاع کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے جس سے متعلق نوجوانوں کو آگاہی دینا وقت کی اشد ضرورت ہے جس کو نوجوان اپنی کمائی کا ذریعہ بھی بنا سکتے ہیں۔ ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں