ایک سب انسپکٹر، 10 لیڈی کانسٹیبل، خصوصی انسدادِ بھکاری سکواڈ کا افتتاح کردیا گیا

سیالکوٹ (آئی این پی)ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کا معاون خصوصی وزیراعظم عثمان ڈار اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عمران قریشی کے ہمراہ مین بازار کا دورہ انجمن تاجراں کے عہدیداروں سے ملاقات اورخصوصی انسدادِ بھکاری سکواڈ کا افتتاح کیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے معاون خصوصی وزیراعظم وزیر عثمان ڈار اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عمران قریشی کے ہمراہ اندرون شہر بازاروں کا دورہ کیا

اندرون شہر بازاروں اور رش والی جگہوں پر شاپنگ کے لیے آئی خواتین کے ساتھ چوری، نوسربازی و پرس چھینے جانے کے واقعات کی روک تھام کے لیے لیڈی پولیس آفسران پر مشتمل خصوصی سکواڈ کا افتتاح کیا. ایک سب انسپکٹر اور 10 لیڈی کانسٹیبلان پر مشتمل اسکواڈ تحصیل بازار، بڈھی بازار، بانو بازار و خواتین کی زیادہ آمدورفت والے دیگر بازاروں میں پیدل گشت کریں گی، بھکاریوں کے روپ میں پھرتی ہوئی جرائم پیشہ خواتین کے خلاف کارروائی کریں گی اور بازاروں میں شاپنگ کے لیے آنے والی خواتین کے تحفط کو یقینی بنائیں گی. ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کا کہنا تھاکہ خواتین ملکی آبادی کا پچاس فیصد سے بھی زائد ہیں خواتین میں عدم تحفظ کے احساس کو ختم کئے بغیر ملکی ترقی ناممکن ہے بازاروں میں لیڈی پولیس آفسران کو تعینات کرنے کا مقصد جرائم کی روک تھام کے ساتھ ساتھ خواتین میں احساس تحفط اور خود اعتمادی پیدا کرنا ہے تاکہ وہ معاشرے کی ترقی میں بطور متحرک اور فعال رکن اپنا کردار ادا کر سکیں.

بعد ازاں ڈی پی او حسن اقبال نے معاون خصوصی وزیراعظم عثمان ڈار، ڈپٹی کمشنر عمران قریشی اور انجمن تاجراں نمائندگان کے ہمراہ مختلف بازاروں کا دورہ کیا تاجروں و خریداروں سے ان کے مسائل دریافت کیے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close