زہریلی لسی پینے سے 20سے زائد بچوں کی حالت غیر ہو گئی

جیکب آباد(آئی این پی) جیکب آباد میں زہریلی لسی پینے سے 20سے زائد بچوں کی حالت غیر ہو گئی،بے ہوش،سول ہسپتال منتقل۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے لورا محلہ میں زہریلی لسی پینے سے ایک ہی خاندان کے علی شاہ، سمیع اللہ، فرحان، جنید، سراج، ظہرہ سمیت 20سے زائد بچوں کی حالت غیر ہو گئی اور بے ہوش ہو گئے جس پر بچوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے طبی امداد دی جہاں بچوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ڈاکٹروں کے مطابق بچوں کو بروقت ہسپتال لایا گیا اس لئے بچوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے،

ورثہ کا کہنا تھا کہ محلے سے دودھ لیکر لسی بناکر پی تو بچوں کی طبیعت بگڑ گئی پولیس کے مطابق دودھ فروش کو گرفتار کیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close