کریڈٹ کارڈ سے زائد رقم کی کٹوتی، پٹرول پمپ کے مالک کو50ہزار روپے جرمانہ

راولپنڈی (آئی این پی)صارف کریڈٹ کارڈ سے پیٹرول ڈلوانے پر پٹرول پمپ کی طرف سے زائد رقم کاٹنے پر پچاس ہزار روپے کے جرمانہ کردیا گیا ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل محمد سفیان گوندل نے وزیر اعظم پورٹل پر درج کروائی گئی شکایات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پٹرول پمپ اور ہول سیل انجن آئل ڈیلر کو مبلغ پچاس پچاس ہزار روپے کے چالان کردیے۔

کری روڈ پر واقع پٹرول پمپ کے بارے میں صارف نے شکایت درج کروائی تھی کہ اس نے اپنی گاڑی میں بذریعہ کریڈٹ کارڈ پٹرول ڈلوایا تو انہوں نے مطلوبہ رقم سے زائد رقم کاٹی جو صارفین کے ساتھ زیادتی ہے جبکہ دوسرے صارف نے کھنہ پل پر واقع انجن آئل ڈپو کو بھی ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور اظہار کی ذمہ داری پوری نے کرنے پر چالان کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں