سینکڑوں ملازمین تنخواہوں وپنشنر سمیت اضافی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف سراپا احتجاج

سبی(آئی این پی)سبی میونسپل کمیٹی کے سینکڑوں ملازمین تنخواہوں پنشنر سمیت اضافی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف سراپا احتجاج،میونسپل کمیٹی سبی کو تالا لگا دیا گیا،سینکڑوں ملازمین کو میونسپل کمیٹی کے گیٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا۔تفصیلات کے مطابق سبی سمیت صوبے بھر کے بلدیاتی اداروں کو گرانٹس کی عدم ادائیگی اور تین ماہ سے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث بلدیاتی اداروں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

شہروں میں صفائی ستھرائی کا کام ٹھپ ہونے سے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں جس سے تعفن پھیلنے سے شہریوں کا جینا دوبھر ہو گیا ہے۔گرانٹس نہ ملنے کی وجہ سے بلدیاتی اداروں کی کروڑوں روپے کی مشینری آف روڈ ہوچکی ہیں فیول اور دیگر اخراجات کی مد میں ادارے لاکھوں مقروض ہوگئے ہیں پیٹرول پمپس مالکان نے بلدیاتی اداروں کو پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی بند کر دی ہیں۔ آگ بجانے والی گاڑیوں سمیت کچر ا اٹھانے والی گاڑیوں تک کے لئے بھی ایندھن میسر نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ملازمین سمیت میونسپل کمیٹیوں کارپوریشز کا مالی بحران پرمحکمہ بلدیات صوبائی حکومت نے خاموشی اختیار کر لی ہیں۔ میونسپل ایمپلائز یونین سبی کے صدر سید اسماعیل شاہ سمیت ملازمین نے کام چھوڑ ہرتال کے بعد مطالبات کی منظوری کے لئے جمعہ کے روز میونسپل کمیٹی سبی کے گیٹ کو تالا لگا دیا

اس موقع پر جنرل سیکرٹری طاہر وکٹر سہوترا سینئر نائب صدر محمد اکبر مگسی، نائب صدر مرزا خان،نائب صدر اول رضا محمدمری نائب صدر دوئم آصف چوہدری ڈپٹی جنرل سیکرٹر زاہد احمد جوائنٹ سیکرٹری منیر احمد رند،فنانس سیکرٹری محمد انور مناس رابط سیکرٹری شریف محمد وڈیرہ،اسسٹنٹ سیکرٹری بلاول آفس سیکرٹری زاہد ڈائنل، چیئرمین شفیق الرحمن وائس چیئرمین فصیل مسیح، چیئرمین جنرل باڈی عبدالئحی رند عبدالشکور، یعقوب دیوان،محمد اکرم خجک، عبدالرزاق سولنگی، منظور احمد، جمعہ خان، اعجاز احمد مری کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں مرد خواتین ورکرز نے میونسپل کمیٹی کے گیٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا دے کر شدید احتجاج کیااحتجاجی مظاہریں سے پر میونسپل ایمپلائز یونین سبی کے صدرسید اسماعیل شاہ، جنرل سیکرٹر طاہر وکٹر ودیگر نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے ہم احتجاج کررہے ہیں مگر محکمہ بلدیات سیکرٹری فنانس ٹس سے مس بھی نہیں ہورہے ہیں مجبور ہوکر آج میونسپل کمیٹی کے گیٹ کو تالا لگا دیا ہے مقررین نے کہا کہ تنخواہوں کے نہ ہونے سے سبی میونسپل کمیٹی کے ملازمین کو تنخواہیں اور پینشن نہ ملنے پر گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو کر رہ گئے ہیں ہمیں شدید مالی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بچوں کی اسکولوں کی فیس سمیت بیماری کے علاج معالجے میں بھی مشکلات پیش کررہی ہیں

صوبائی حکومت ان کے ساتھ مذاق بند کریں دو ماہ سے زائد ہو گیا ہے کہ ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کی گئی ہیں جو سراسر ناانصافی ہے جو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اب کوئی ملازمین کام پر نہیں جائے گا اور نہ ہی میونسپل کمیٹی کے گیٹ کو تالا کھلیں گے جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہونگے ہمارا احتجاج جاری رہے گا جس کی ذمے داری صوبائی حکومت محکمہ بلدیات سیکرٹری بلدیات سیکرٹری فنانس پر عائد ہوگی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں