لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ کے قائدچوہدری پرویز الہٰی سپیکر پنجاب اسمبلی کے ویژن پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے لاہور چیف آرگنائزر لاہور کی سفارش سینیٹر کامل علی آغا نے مسلم لیگ لاہور میں بہترین تنظیمی کارکردگی پر عہدیداروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے جس کے مطابق نصیر احمد خان،، شیراز ساجد کو نائب صدور،الطاف گوگا گجر کو صدریونین کونسل65ر،محمد ارشد نیازی صدر یونین کونسل74،ایم اعظم ملک کو صدر نشترٹاؤن مقرر کیا گیا ہے۔
اس موقع پر میاں محمد منیر اور شیخ عمر نے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے اپنی نئی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے حوالے سے پہلے سے بڑھ کر مستعدی اور دلجمعی سے کام کر یں اور پاکستان مسلم لیگ کی قابل فخر سیاسی و اخلاقی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے رواداری، اعتدال پسندی، برداشت اور بردباری جیسی اعلیٰ انسانی اقدار کے فروغ اور وطن عزیز میں مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے سیاسی، جمہوری و اقتصادی استحکام کے لیے اپنی ملی، قومی و تنظیمی ذمہ داریاں پوری کریں – اور بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے لیے عوام رابطہ مہم شروع کریں اور اپنے رابطوں کو فعال بناتے ہوئے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پاکستان مسلم لیگ میں شامل کریں۔مزید برآں لاہور سے اعظم میؤ، لالہ نصیر،سید محمد راشد، چوہدری اکبر گجر،چوہدری دلدار محبوب، نعیم شہزاد نونا بٹ، طارق انصاری، محمد شبر نے مسلم لیگ ہاؤس میں پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کرلیا
اس موقع پر چیف آرگنائزر میاں محمد منیر،شیخ عمر سینئر نائب صدر لاہور، چوہدری اعجاز، سہیل چیمہ مرکزی صدر ایم ایس ایف، آمنہ الفت سابق ایم پی اے و صدر شعبہ خواتین لاہور، صفیہ اسحاق، سجاد بلوچ صدر لیبرونگ پنجاب،میاں کامران سیف بھی موجود تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں