بلوچستان کے میڈیکل کالجز کے طلبا کی بھوک ہڑتا ل، احتجاجی ریلی کوریڈ زون جانے سے روک دیا گیا

کوئٹہ (آئی این پی) بلوچستان کے مختلف میڈیکل کالجز کے طلبا نے بھوک ہڑتا لی طلبا ء کو اسٹریچرز پر لٹا کر احتجا جی ریلی نکا لی تا ہم پو لیس نے انہیں ریڈ زون جا نے سے روک دیا۔جمعرات کے روز مختلف میڈیکل طلبا ء کی جا نب سے اپنے مطا لبا ت کے لئے لگا ئے گئے بھوک ہڑتا لی کیمپ سے ریلی نکا لی گئی مظا ہرین نے بھوک ہڑتالی طلبا ء کر اسٹریچرز پر لٹا کر ریلی نکا لی ریلی سے قبل میڈیکل طلبا کا بھوک ہڑتالی کیمپ سے ریڈزون جانے اور احتجاجی کیمپ کو منتقل کرنیکااعلان کیا گیاتھا

تا ہم احتجاجی ریلی میں شامل میڈیکل کا لجز کے طلبا ء کو روانگی سے توڑی دیر بعد ہی پو لیس ریڈ زون کی جا نب بڑھنے سے روکا تو پولیس اور طلبا ء کے درمیان ایک با ر پھر دھکم پھیل شروع ہو گئی مظا ہرے میں شریک طلبا ء نے الزام عا ئد کیا کہ پو لیس کی جا نب سے ان پر تشدد کیا گیا بعد ازاں بھوک ہڑتالی طلبا ء کی حا لت غیر ہو نے پر انہیں ہسپتال بھی منتقل کر دیا گیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close